زائد کرایہ وصول کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں کی روزانہ رپورٹ پیش کرنے کا حکم

 زائد کرایہ وصول کرنے والوں  کیخلاف کارروائیوں کی روزانہ  رپورٹ پیش کرنے کا حکم

لاہور( این این آئی)وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان کی ہدایت پر 24 گھنٹوں میں کی گئی کارروائیوں کے ثمرات سامنے آنے لگے۔

بلال اکبر خان نے متعلقہ افسران کو مسلسل فیلڈ میں رہ کر شکایات پر فوری ایکشن لینے کی ہدایت کر دی اور زائد کرایہ وصول کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں کی روزانہ رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ بلال اکبر خان کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ خوشی ہے عوام سے ٹرانسپورٹ کرائے واپس اپنی سطح پر لانے کا وعدہ پورا کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں