ایکسائز: فیلڈ دفاتر سے ایجنٹوں اور ٹاؤٹس کے مکمل خاتمے کا فیصلہ
لاہور(خبر نگار)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے تمام فیلڈ دفاتر سے غیر مجاز ایجنٹوں اور ٹاؤٹس کے مکمل خاتمے کا فیصلہ کرتے ہوئے ڈائریکٹرز کو فوری اور مؤثر کارروائی کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔
تمام دفاتر میں بائیومیٹرک حاضری کا نظامفعال بنانے ، جبکہ عوامی ڈیلنگ کرنیوالے افسران اور اہلکاروں کیلئے سرکاری یونیفارم اور شناختی کارڈ پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ۔