سیف سٹیز :مختلف کرائم ہیڈز میں مطلوب 7گاڑیاں برآمد
لاہور (کرائم رپورٹر) سیف سٹی کیمرہ کالز اور الرٹس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے مختلف کرائم ہیڈز میں مطلوب 7گاڑیاں برآمد کی گئیں۔
برآمد ہونے والی گاڑیوں میں 2 جعلی نمبر پلیٹ والی، 2 چوری شدہ، 2 ٹیمپرڈ اور ایک بلیک لسٹ گاڑی شامل ہے ، 2 گاڑیوں کو موقع پر ہی مالکان کے حوالے کر دیا گیا، جبکہ دیگر برآمد شدہ گاڑیاں قانونی کارروائی کے لیے تھانہ نواب ٹاؤن، اقبال ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن اور فیصل ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دی گئی ہیں ۔