آزاد کشمیر کے الیکشن بارے جماعت اسلامی کا اجلاس
لاہور(سیاسی نمائندہ) امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری کی زیر صدارت آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 27جولائی کو ہونے والے انتخابات، بشمول مہاجرین کی 12نشستوں، کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اہم آن لائن اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں امیر حلقہ پاکستان برائے جموں و کشمیر راجہ فاضل حسین تبسم نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر صوبائی نائب امیر و صدر سیاسی کمیٹی ذکراللہ مجاہد، صوبائی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر بابر رشید، متعلقہ امرائے اضلاع، مہاجرین کی نشستوں پر جماعت اسلامی کے نامزد امیدواروں اور دیگر ذمہ داران بھی شریک ہوئے ۔