ایل پی جی مہنگی فروخت ہونے کیخلاف رکشہ ڈرائیورز کا احتجاج
سرکاری قیمت 241روپے مقرر ،شہر میں 380سے 500روپے فی کلودستیاب
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) ایل پی جی کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کے خلاف رکشہ ڈرائیور سراپا احتجاج،ملی رکشہ یونین کا ایل پی جی مافیا کے خلاف قرطبہ چوک پر احتجاج، مظاہرین کی مافیا کے خلاف شدید نعرے بازی،ایل پی جی کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ پنجاب بھر میں ایل پی جی سرکاری قیمت پر دستیاب ہی نہیں، قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کے خلاف رکشہ ڈرائیوروں کا احتجاج ،ملی رکشہ یونین کی جانب سے قرطبہ چوک پر احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین کی جانب سے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ۔ایل پی جی کی سرکاری قیمت پر عملدرآمد کا مطالبہ کیاگیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایل پی جی کی سرکاری قیمت241روپے 43پیسے مقرر کی گئی،شہر میں 380 سے 500روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے۔