غیر رجسٹرڈ نجی سکولوں اور اکیڈمیوں کیخلاف کارروائی کا آغاز

 غیر رجسٹرڈ نجی سکولوں اور اکیڈمیوں کیخلاف کارروائی کا آغاز

744تعلیمی اداروں کو نوٹسز ، تین روز کے اندر رجسٹریشن کرانے کی حتمی مہلت

لاہور(خبر نگار)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایت پر پنجاب بھر میں غیر رجسٹرڈ نجی سکولوں اور اکیڈمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، رجسٹریشن اور بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر ادارے نہیں چل سکیں گے ۔وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایت پر پنجاب بھر میں غیر رجسٹرڈ نجی سکولوں اور اکیڈمیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز نے ایک ہی روز میں 744 غیر رجسٹرڈ تعلیمی اداروں کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے تین روز کے اندر رجسٹریشن کرانے کی حتمی مہلت دے دی ہے ۔ وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ پنجاب پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز آرڈیننس 1984 کے تحت ہر نجی تعلیمی ادارے کی رجسٹریشن لازمی ہے اور رجسٹریشن کے بغیر ادارہ چلانا قانوناً جرم ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ طلبہ کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں