ڈاکٹر بدرالاسلام نے چیئرمین تعلیمی بورڈ لاہور کاچارج سنبھال لیا

ڈاکٹر بدرالاسلام نے چیئرمین  تعلیمی بورڈ لاہور کاچارج سنبھال لیا

لاہور(خبر نگار)ڈاکٹر بدرالاسلام نے چیئرمین تعلیمی بورڈ لاہور کا عہدہ سنبھالنے کے بعد فوری طور پر انتظامی امور کا جائزہ لینے کے لیے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا۔

اس موقع پر سیکرٹری بورڈ رضوان نذیر اور کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔چیئرمین لاہور بورڈ نے مختلف دفاتر کا معائنہ کرتے ہوئے سائلین اور ملازمین سے ملاقات کی، ان کے مسائل خود سنے اور متعلقہ افسران کو موقع پر ہی جائز شکایات کے فوری ازالے کی ہدایت جاری کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں