رواں سال خدمت کاؤنٹرز کے ذریعے 13ہزار میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس جاری
لاہور(کرائم رپورٹر)رواں سال پولیس خدمت کاؤنٹرز کے ذریعے 13ہزار سے زائد میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس جاری کیے جا چکے ہیں، جس سے شہریوں کو قانونی معاملات کی بروقت تکمیل میں مدد مل رہی ہے۔
ترجمان کے مطابق اسی عرصے کے دوران2 ہزار 881 پولیس ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو علاج معالجے کی سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ پولیس خدمت کاؤنٹرز شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس کے بروقت اجرا سے شہریوں کے قانونی امور میں آسانی پیدا ہو رہی ہے ۔