اپنی چھت منصوبے پر شفاف عملدرآمد یقینی بنانیکی ہدایت

اپنی چھت منصوبے پر شفاف عملدرآمد یقینی بنانیکی ہدایت

مستحق خاندانوں کے لیے رہائشی سہولیات میں مزید بہتری لانے کے اقدامات پر غور

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت اپنی چھت اپنا گھر پروگرام سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پروگرام کے مختلف پہلوؤں اور آئندہ اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں صدر بینک آف پنجاب ظفر مسعود، سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل اور ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان نے پروگرام کے خدوخال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کے دوران خستہ حال مکانات کی بحالی اور مستحق خاندانوں کے لیے رہائشی سہولیات میں مزید بہتری لانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت نئے گھروں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ خستہ حال رہائش گاہوں کی مرمت کو بھی شامل کیا جا رہا ہے ۔پروگرام کے تحت نئے پورشن کی تعمیر، گھر کی مرمت یا چھت کی تعمیر کے لیے پانچ سے دس لاکھ روپے تک بلاسود قرضے ای پورٹل کے ذریعے فراہم کیے جا سکیں گے ، ۔اجلاس کے اختتام پر وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے متعلقہ اداروں کو پروگرام پر تیز رفتار، مؤثر اور شفاف عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں