مون سون بارشیں ، سبزیوں کی قیمتیں مزید بڑھنے کاخدشہ

مون سون بارشیں ، سبزیوں کی قیمتیں مزید بڑھنے کاخدشہ

ٹماٹردرجہ اول 260، پیاز 140، آلو 60، سبز مرچ 140، شملہ مرچ 260 روپے کلو

لاہور (کامرس رپورٹر سے) سبزی مارکیٹ میں نرخ کم ہونے میں نہیں آ رہے۔ مون سون شروع ہونے پر سبزیوں کی قیمت مزید بڑھنے کا خدشہ بھی موجود ہے۔ ٹماٹر کا سرکاری نرخ 205 روپے فی کلو ہے ،مارکیٹ میں درجہ اول ٹماٹر 260 روپے کلو فروخت ہو رہا ،درجہ دوم ٹماٹر 220 روپے کلو تک ہے، پیاز کا سرکاری نرخ پانچ روپے اضافے سے 107 روپے جبکہ مارکیٹ میں درجہ اول پیاز 140 روپے کلو تک فروخت ہو رہا، مکس درجہِ دوم پیاز 120 روپے کلو ہے، آلو کا سرکاری نرخ 38 روپے کلو برقرار ہے ،مارکیٹ میں مکس آلو 50 روپے کلو اور درجہ اول 60 روپے کلو فروخت ہو رہا، سبز مرچ سرکاری نرخ 110 جبکہ مارکیٹ میں 140 روپے فروخت ہو رہی، شملہ مرچ کا سرکاری نرخ 210 جبکہ مارکیٹ میں 260 روپے فی کلو فروخت ہو رہی، ٹینڈے کا سرکاری نرخ 110 جبکہ 140 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے، لہسن ہرنائی کا سرکاری نرخ 245 روپے کلو اور مارکیٹ نرخ 300 روپے کلو تک ہے۔ ادرک تھائی لینڈ کا سرکاری نرخ پانچ روپے اضافے سے 350 روپے جبکہ مارکیٹ میں ادرک نرخ 450 روپے کلو تک ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں