متعددلیسکو افسروں کے تقرروتبادلے

متعددلیسکو افسروں کے تقرروتبادلے

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )لیسکو انتظامیہ نے متعدد افسروں کے تقرروتبادلے کردئیے ۔

اسسٹنٹ منیجر آپریشن حمیرا لادی کا گلشنِ راوی سب ڈویژن سے تبادلہ، نئی تعیناتی کیلئے خدمات ساؤتھ سرکل کے سپرد ،احمد شہزاد کو منیجر پی ایم یو، فیضان قادر ملک کو ڈپٹی منیجر سیفٹی ، سراج الدین کو ڈپٹی منیجر ایم اینڈ ٹی شیخوپورہ ،نعمان بھٹی کو ڈپٹی منیجر پی اینڈ ڈی لگادیا گیا۔اسسٹنٹ منیجر حماد اللہ کو نارتھ سرکل اور اسسٹنٹ منیجر علی رضا کا الہ آباد ایسٹ سب ڈویژن سے ننکانہ سرکل میں تعیناتی کیلئے بھیج دیا گیا۔معطل ڈپٹی منیجر ضیا محی الدین عارضی بحال ،خدمات چیف انجینئر ڈویلپمنٹ پی ایم یو کے سپرد،معطل ڈپٹی منیجر غلام مصطفیٰ کو بحال کرکے ٹیکنیکل ڈائریکٹر کیساتھ اٹیچ کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...