مینٹل ہسپتال کے ملازمین کا 3 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پراحتجاج
لاہور ( ہیلتھ رپورٹر)مینٹل ہسپتال کے ملازمین کا3 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر جیل روڈ کو بلاک کر کے احتجاج جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہسپتال انتظامیہ 3ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کر رہی۔ تنخواہیں نہ ملنے پرملازمین نے جیل روڈ کے دونوں اطراف دھرنا دیدیا۔احتجاج پرجیل روڈ سے گزرنے والی گاڑیاں پھنس گئیں اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹریفک پولیس نے متبادل راستے فراہم کیے لیکن رش پرٹریفک کی روانی متاثر رہی۔ ملازمین نے حکومت اور محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ سے مطالبہ کیا کہ انکے واجبات فوری ادا کیے جائیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments