تاریخی شہر :جدید سیوریج اور ڈرینیج سسٹم بچھانے کا منصوبہ تیار

تاریخی شہر :جدید سیوریج اور ڈرینیج سسٹم بچھانے کا منصوبہ تیار

منصوبہ منظوری کیلئے لاہور اتھارٹی فار ہیریٹیج کے آئندہ اجلاس میں پیش ہو گا

لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) لاہور اتھارٹی فار ہیریٹیج ریوائیول نے تاریخی شہر کے لیے جدید سیوریج اور ڈرینیج سسٹم بچھانے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے ، جس پر ابتدائی طور پر چار ارب روپے لاگت آنے کا تخمینہ ہے ۔منصوبے کے تحت اندرون لاہور میں پہلی مرتبہ ٹرنک سیور بچھایا جائے گا، جبکہ اس کی تعمیر اور تکنیکی عملدرآمد کی ذمہ داری واسا کو سونپ دی گئی ہے ۔ مجوزہ منصوبے کے مطابق شاہ عالم مارکیٹ سے آؤٹ فال روڈ تک مرکزی ٹرنک سیور لائن تعمیر کی جائے گی، جو اندرون شہر کے مختلف علاقوں کے سیوریج کو جدید نظام کے ذریعے خارج کرے گی۔ذرائع کے مطابق منصوبہ منظوری کے لیے لاہور اتھارٹی فار ہیریٹیج ریوائیول کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ منظوری کے بعد تفصیلی ڈیزائن اور عملی کام کا آغاز کیا جائے گا۔اس منصوبے سے شاہ عالم مارکیٹ، اکبری منڈی، بانساں والا بازار، اردو بازار، بھاٹی گیٹ، ٹیکسالی گیٹ، موچی گیٹ، لوہاری گیٹ، بلال گنج اور ملحقہ آبادیوں کو جدید سیوریج نظام فراہم کیا جائے گا، جبکہ اندرون شہر کے دروازوں کے باہر بھی نیا سیوریج نیٹ ورک بچھایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...