ون وے کی خلاف ورزی ، 91ہاٹ سپاٹ مقامات کی نشاندہی

ون وے کی خلاف ورزی ، 91ہاٹ سپاٹ مقامات کی نشاندہی

ان مقامات پر اے این پی آر کیمروں کی تنصیب کیلئے بھی مراسلہ بھجوایا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر) ٹریفک حکام نے صوبے کے مختلف شہروں میں ون وے کی خلاف ورزی کے ہاٹ سپاٹس پر جدید کیمرے نصب کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔حکام کے مطابق لاہور میں ون وے کی خلاف ورزی کے 91ہاٹ سپاٹ مقامات کی نشاندہی کر لی گئی ہے ، جبکہ لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد اور سیالکوٹ سمیت 6 شہروں میں مجموعی طور پر 222ہاٹ سپاٹ پوائنٹس کی نشاندہی کی جا چکی ہے ۔ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات کی ایک بڑی وجہ ون وے کی خلاف ورزی ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 70 فیصد حادثات کسی نہ کسی شکل میں ون وے کی خلاف ورزی سے منسلک ہوتے ہیں، جبکہ حادثات کی وجوہات میں یہ خلاف ورزی دوسرے نمبر پر آتی ہے ۔حکام نے بتایا کہ قوانین پر مؤثر عملدرآمد کیلئے ہاٹ سپاٹس کی تفصیلات سیف سٹیز اتھارٹی کو ارسال کر دی گئی ہیں، جبکہ ان مقامات پر اے این پی آر کیمروں کی تنصیب کیلئے بھی مراسلہ بھجوایا گیا ہے۔ٹریفک حکام کے مطابق جہاں اے این پی آر کیمرے فوری طور پر دستیاب نہیں ہوں گے ، وہاں نگرانی کے لیے پورٹیبل کیمرے نصب کیے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...