ڈی ایس ریلوے کا راوی بریج کا دورہ، پانی کے بہاؤ کا جائزہ
لاہور(اے پی پی)ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور انعام اﷲ نے دریائے راوی میں پانی کی موجودہ صورتحال اور ریلوے انفراسٹرکچر کی حفاظت کے پیش نظر بذریعہ موٹر ٹرالی راوی برج کا تفصیلی دودہ کیا۔
انہوں نے برج پر پانی کے بہاؤ، حفاظتی انتظامات اور فلڈ مانیٹرنگ کے نظام کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ اتوار کے روز دریائے راوی میں پانی کا بہاؤ تقریبا 18ً ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ یکم اگست کو یہی بہا ؤ28 ہزار کیوسک تھا۔ ڈی ایس ریلوے نے کہا کہ اس وقت دریائے راوی میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے تاہم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری اور مسلسل نگرانی ناگزیر ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments