ڈپٹی کمشنر کا بچیکی میں نالہ ڈیک کا دورہ ، بریفنگ لی
ڈیک میں پانی کی بلند سطح کے پیش نظر تمام ادارے الرٹ رہیں:رعنا حمید
ننکانہ صاحب (خبرنگار) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب رعنا حمید نے بچیکی کے مقام پر نالہ ڈیک کا دورہ کیا اور پانی کے بہاؤ، حفاظتی انتظامات اور مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران سے بریفنگ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ نالہ ڈیک میں پانی کی بلند سطح کے پیش نظر تمام ادارے مکمل طور پر الرٹ رہیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات بروقت یقینی بنائے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نالہ ڈیک کے قریب واقع گھروں کے مکین احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور خطرے کے پیش نظر فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔
انہوں نے متاثرہ خاندانوں پر زور دیا کہ وہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم کردہ ریلیف کیمپوں یا اپنے قریبی رشتہ داروں کے گھروں میں منتقل ہو کر اپنی اور اپنے اہل خانہ کی حفاظت یقینی بنائیں۔رعنا حمید نے والدین کو خصوصی ہدایت کی کہ وہ اپنے بچوں کا خاص خیال رکھیں اور انہیں نالہ ڈیک یا پانی کے قریب جانے سے ہرگز نہ روکیں بلکہ مکمل طور پر دور رکھیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ نالہ ڈیک کے اطراف غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments