ڈی جی پی آر میں پرچم لہرایا گیا ، ملکی سلامتی کیلئے دعائیں
لاہور(سٹاف رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری کی خصوصی ہدایت پر دفتر ڈی جی پی آر میں پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے سلسلے میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں ڈی جی پی آر کے افسران و اہلکاروں نے بھرپور شرکت کی، جبکہ ڈی جی پی آر پنجاب شیخ فرید احمد تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے ۔
اس موقع پر ڈی جی پی آر پنجاب شیخ فرید احمد نے قوم کو پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی بے مثال قیادت اور ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کے نتیجے میں حاصل ہوا۔ ڈی جی پی آر پنجاب نے کہاکہ مسلح افواج کا ملکی دفاع اور سلامتی میں کردار ہمیشہ قابلِ فخر اور قابلِ احترام رہا ہے ۔اس موقع پر ڈی جی پی آر فرید احمد نے پرچم کشائی بھی کی۔ آخر میں وطن عزیز کی سلامتی، بھلائی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments