دودھ ، دہی مقررہ نرخوں سے مہنگے فروخت

 دودھ ، دہی مقررہ نرخوں سے مہنگے فروخت

لاہور(آئی این پی) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دودھ کی سرکاری قیمت 170 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے ، تاہم اوپن مارکیٹ میں دودھ 220 سے 240 روپے فی لیٹر میں فروخت ہونے لگا ہے ۔

 دوسری جانب دہی بھی سرکاری نرخ کے بجائے اوپن مارکیٹ میں 240 سے 260 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے ۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کے افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ دودھ اور دہی کی سرکاری قیمتوں پر فروخت یقینی بنائی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...