سرکلر روڈ :فلائی اوور سے پہلے دوسرا ڈانسنگ فاؤنٹین نصب
ڈی جی کی ریلوے سٹیشن کے اطراف فنشنگ کاکام جلد مکمل کرنے کی ہدایت
لاہور(سٹاف رپورٹر سے )ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے صوبائی دارالحکومت میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ریلوے سٹیشن اور بھاٹی چوک انڈر پاس کا دورہ کیا۔انہوں نے ریلوے سٹیشن کے پارکنگ ایریا میں نصب کیے گئے ڈانسنگ فاؤنٹین کا بھی جائزہ لیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایل ڈی اے نے لاہور میں 100فٹ سے زائد اونچائی کے حامل پہلے رنگا رنگ ڈانسنگ فاؤنٹین کو نصب کیاہے ۔ 13اور 14اگست کو شہری بڑی تعداد میں رنگارنگ ڈانسنگ فاؤنٹین،جشن آزادی کے تھیم اور خوبصورت سٹنگ ایریاز سے لطف اندوز ہوتے رہے ۔ اس موقع پرڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ سرکلر روڈ پر آزادی فلائی اوور سے پہلے دوسرا ڈانسنگ فاؤنٹین بھی لگایا جا رہا ہے ،انہوں نے قلیوں کے بیٹھنے کے لیے جگہ پر کام جلد مکمل کرنے ، پنکھے لگانے ،پانی کا انتظام کرنے اورشہریوں کی رہنمائی کے لیے ٹریفک سائنیج بھی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments