منہاج القرآن کے وفد کی سہارا ویلفیئر فاؤنڈیشن کے سربراہ سے ملاقات
لاہور (سیاسی نمائندہ)منہاج القرآن رابطہ کمیٹی کے چیئرمین مشتاق احمد کی قیادت میں وفد نے سہارا ویلفیئر فاؤنڈیشن کے سربراہ حافظ محمد اسلم حق سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں حج کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔
ملاقات میں دینی، سماجی، فلاحی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی و مسلم کمیونٹی کے باہمی روابط کے فروغ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد میں علامہ محمد اقبال فانی، حاجی محمد افضل انصاری، ظفر اقبال سیال، راشد اعوان، میاں محمد اسلم، محمد ادریس، عمران اسلم اور حاجی محمد ریاض شامل تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments