پاسکو گوداموں سے فلور ملز کو خراب گندم کی سپلائی کا انکشاف

پاسکو گوداموں سے فلور ملز کو خراب گندم کی سپلائی کا انکشاف

پہلے سے 21فیصد موئسچر والی گندم کے آٹے کی کوالٹی ناقص :فلورملزم مالکان ویڈیو من گھڑت،پاسکو پوری ذمہ داری سے خشک گندم فراہم کر رہا :جی ایم فہدبزدار

لاہور (عمران اکبر )پاسکو کی جانب سے پنجاب کی فلور ملز کو گندم کی سپلائی کا معاملہ ،پاسکو گداموں سے فلور ملز کو خراب اور پانی لگی گندم کی سپلائی کا انکشاف ہوا ہے ۔ ذرائع کے مطابق فلور ملز کو سپلائی کی جانی والی گندم 21 فیصد سے زائد موئسچر والی نکلنے لگی۔کوالٹی کنٹرول لیبارٹری کے مطابق نارمل گندم 9 سے 11 فیصد تک ہونی چاہیئے ۔ فلورز ملز آٹا ساڑھے 14 فیصد موئسچر والا دینے کے پابند ہیں ،فلور ملز مالکان کے مطابق پہلے سے 21فیصد موئسچر والی گندم کے آٹے کی کوالٹی ناقص ہوتی ہے ۔پاسکو ملازمین پر الزام عائد کیا ہے کہ پانی لگی گندم کی سپلائی ہو رہی ہے ۔پانی لگی گندم میں بدبو اور کائی لگنے کی وجہ سے قابل استعمال نہیں ہے ،پاسکو سے گندم 3800 روپے مل رہی ہے ۔گندم کا اوپن مارکیٹ میں ریٹ 4650 روپے فی من ہے ۔بارش والا موسم نا ہی سیلابی صورتحال، پھر بھی 21 فیصد موئسچر والی گندم پر انتظامیہ کی مالی کرپشن سامنے آ گئی۔موئسچر والی گندم پر سرکاری ریٹ 1100 روپے تک اضافی فنانشل نقصان ہو رہا ۔ڈی جی فوڈ امجد حفیظ کا کہنا ہے کہ پاسکو کی طرف ملنے والی گندم کو چیک کرایا ہے ،گندم کا موئسچر بالکل ٹھیک ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...