ایوانِ اقبال کمپلیکس کے زیرِ اہتمام یومِ دفاع پاکستان کی تقریب
بھارت کوجواب دینا ہوگا:بریگیڈیئر (ر)جاوید ،معاشی خودمختاری ناگزیر: سلمان غنی
لاہور(سٹاف رپورٹر)ایوانِ اقبال کمپلیکس لاہور کے زیرِ اہتمام یومِ دفاع کی تقریب کا انعقاد۔ طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔تقریب کی صدارت سینئر صحافی سلمان غنی نے کی جبکہ صدر ایکس سروس مین سوسائٹی بریگیڈیئر (ر)جاوید احمد مہمانِ خصوصی تھے ۔ ریڈیو پاکستان کی پروڈیوسر زنیرہ خالد ، ماہرِ قومی ورثہ رابعہ بصری نے بھی خطاب کیا۔ طالبات ماہم بخاری، طیبہ نازش اور مینائل سعید نے ملی نغمے پیش کئے ۔ بریگیڈیئر (ر)جاوید احمد نے خطاب میں کہا 1965ء کی جنگ اور معرکۂ حق نے بھارت کے کئی مغالطے دور کر دئیے ۔معرکۂ حق کے بعد دنیا پاکستان کی بات سن رہی ہے اور موجودہ حالات اس امر کے متقاضی ہیں کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ کی حکمتِ عملی کا ازسرِنو جائزہ لیا جائے ۔ دہشتگردوں کے سرپرست بھارت کو واضح اور دوٹوک جواب دینا ہوگا۔ سلمان غنی نے کہا 1965ء میں بھی بھارت نے جنگ بندی کی راہ اختیار کی اور معرکۂ حق میں بھی اسے پسپائی کا سامنا کرنا پڑا۔ سیاسی و دفاعی قوت کیساتھ ساتھ معاشی خودمختاری بھی ناگزیر ہے ۔ پاکستان معاشی طور پر آزاد اور مضبوط ہوگا تو کشمیر کی آزادی کی منزل بھی قریب ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments