بورڈ :متعدد امیدواروں کی جوابی کاپیاں گم ہونیکا انکشاف

 بورڈ :متعدد امیدواروں کی جوابی کاپیاں گم ہونیکا انکشاف

طلبہ کے نتائج تاحال جاری نہیں ہو سکے ،امیدوار بورڈ کے چکرلگانے پرمجبور انتظامیہ نے متاثرین کا مسئلہ حل کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دیے :ترجمان

لاہور (خبر نگار)لاہور بورڈ کی جانب سے متعدد امیدواروں کی جوابی کاپیاں گم ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، جس کے باعث متاثرہ طلبہ کے نتائج تاحال جاری نہیں ہو سکے ۔ نتائج میں تاخیر کے باعث امیدوار لاہور بورڈ کے دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں جبکہ کالجز میں داخلوں کے حوالے سے بھی انہیں مشکلات کا سامنا ہے ۔ذرائع کے مطابق بعض امیدواروں کی جوابی کاپیاں دستیاب نہ ہونے کے باعث ان کے نتائج روک لیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ امیدواروں کو اوسط نمبرز دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ۔ تاہم نتائج بروقت جاری نہ ہونے کے باعث طلبہ کو کالجز میں داخلوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق امتحانات کے دوران ہزاروں جوابی کاپیوں کے بنڈلز ہوتے ہیں، جس کے باعث بعض امیدواروں کی جوابی کاپیاں ادھر اُدھر ہو گئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق بورڈ انتظامیہ نے متاثرہ امیدواروں کے نتائج کا مسئلہ حل کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔متاثرہ طلبہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے نتائج فوری طور پر جاری کیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...