خواتین کی تعلیمی قیادت بڑھانے کیلئے گرلز ایجوکیشن سمپوزیم

خواتین کی تعلیمی قیادت بڑھانے  کیلئے گرلز ایجوکیشن سمپوزیم

لاہور (خبر نگار) پنجاب میں لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کی تعلیمی قیادت کے فروغ کے لیے پنجاب گرلز ایجوکیشن سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں 180 طالبات، خواتین ہیڈ ٹیچرز، محکمہ تعلیم کے افسران اور پالیسی سازوں نے شرکت کی۔یوتھ ٹیوب نے ملالہ فنڈ کے اشتراک سے پنجاب ایجوکیشن کریکولم، ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی (پیکٹا) میں ایک روزہ پنجاب گرلز ایجوکیشن سمپوزیم منعقد کیا۔ سمپوزیم تین روزہ پروگرام کا اختتامی مرحلہ تھا، جس میں خواتین ہیڈ ٹیچرز کے لیے دو روزہ ریفریشر ٹریننگ بھی شامل تھی۔

 پروگرام میں تقریباً 120طالبات، 45 خواتین ہیڈ ٹیچرز، ڈسٹرکٹ و اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران، پی ایف ایچ این کے ارکان، پیکٹا حکام اور منتخب نمائندوں سمیت 180افراد نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...