جناح ہسپتال:بی ایس 17 اور اوپر کی بھرتیوں میں بے ضابطگیاں
تمام معاملات کا قانون اور قواعد کے مطابق غیر جانبدارانہ جائزہ لیا جا رہا :محکمہ
لاہور (ہیلتھ رپورٹر) جناح ہسپتال اور علامہ اقبال میڈیکل کالج میں بی ایس 17 اور اس سے اوپر کی بھرتیوں میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف۔ بعدازاں یہ معاملہ بورڈ کے متعدد اجلاسوں میں زیر بحث آیا اور بالآخر حتمی فیصلے کے لیے پیش کیا گیا۔محکمہ صحت نے اس حوالے سے واضح کیا ہے کہ سرکاری اداروں میں بھرتی، تقرری اور توسیع کے معاملات کسی فرد، عہدے یا ادارے کی صوابدید نہیں بلکہ قانون، قواعد اور مجاز اتھارٹی کے مقررہ طریقہ کار کے تابع ہیں۔محکمہ کے مطابق کسی بھی سطح پر اختیارات سے تجاوز، ریکارڈ میں ابہام یا مقررہ منظوری کے بغیر تقرری و توسیع کو معمول کا انتظامی عمل تصور نہیں کیا جا سکتا۔محکمہ کی جانب سے ایسے تمام معاملات کا قانون اور قواعد کے مطابق غیر جانبدارانہ جائزہ لیا جا رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments