ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے صفائی فیس کی وصولی کا فیصلہ
ڈی جی ستھرا پنجاب اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز کے سروس لیول ایگریمنٹ پر دستخط
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )ڈی جی ستھرا پنجاب عمر جاوید، ڈی جی ایکسائز اینڈٹیکسیش عمر شیر چٹھہ نے سروس لیول ایگریمنٹ پر دستخط کئے ۔ہر گھر سروے ، صفائی بلوں کی پرنٹنگ، بلوں کے متعلق شکایات و درستگی کی ذمہ داری ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی ہو گی، ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے صفائی فیس کی وصولی کا فیصلہ اگست کے مہینے میں 36ویں صوبائی کیبنٹ کمیٹی کی میٹنگ میں کیا گیا۔پنجاب بھر کے شہری علاقوں میں یکساں صفائی فیس کا نفاذ یقینی بنایا جائے گا۔
رہائشی علاقوں میں 5 مرلہ گھروں سے 300 روپے، 5 سے 10 مرلہ تک 500 روپے ماہانہ صفائی فیس وصول کی جائے گی۔10 سے 20 مرلہ گھروں سے 1000 روپے، جبکہ 20 مرلہ سے 40 مرلہ گھروں سے 2000 روپے ماہانہ صفائی فیس وصول کی سال 2026-2027 کیلئے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ پراپرٹی ٹیکس کے ساتھ ساتھ صفائی فیس کی وصولی بھی یقینی بنائے گا۔ 40مرلہ سے بڑے گھروں میں صفائی فیس 5000 روپے ماہانہ وصول کی جائے گی۔چھوٹے کمرشل یونٹس سے 500 روپے ، درمیانے درجہ کے کمرشل یونٹس سے 1000 روپے ، جبکہ بڑے کمرشل یونٹس سے 3000 روپے ماہانہ صفائی فیس وصول کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments