ایکسائز کے فیلڈ دفاتر 27ستمبر اتوار کوبھی کھلے رہیں گے
لاہور(خبر نگار)پراپرٹی ٹیکس کی ریبیٹ ختم ہونے میں چند روز باقی رہ گئے ۔
جس کے باعث محکمہ ایکسائز نے ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے ۔ محکمہ ایکسائز کے فیلڈ دفاتر 27 ستمبر بروز اتوار بھی کھلے رہیں گے ، جبکہ 26 سے 30 ستمبر تک دفاتر رات 8بجے تک کام کریں گے ۔ ٹیکس دہندگان 30 ستمبر تک ریبیٹ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے واجبات جمع کراسکیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments