پنجاب یونیورسٹی کے مسائل کاجائزہ لیاجائیگا:وزیر تعلیم
لاہور(خبر نگار )پنجاب یونیورسٹی جائنٹ ایکشن کمیٹی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے چیئرمین جائنٹ ایکشن کمیٹی ڈاکٹر سردار اصغر اقبال کی قیادت میں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، صوبائی سیکرٹری تعلیم غلام فرید، دیگر اعلیٰ حکام اور اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور صوبائی سیکرٹری تعلیم غلام فرید نے وفد کی گفتگو خصوصی توجہ اور تفصیل سے سنی اور وفد کو یقین دلایا کہ پنجاب یونیورسٹی سے متعلق پیش کیے گئے تحفظات اور مسائل کا جائزہ لیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments