زرعی یونیورسٹی کے 60 طلبہ کیلئے 61 لاکھ سے وظائف منظور

زرعی یونیورسٹی کے 60 طلبہ کیلئے 61 لاکھ سے وظائف منظور

اللہ والے فاؤنڈیشن کی طرف سے منتخب طلبا کو ماہانہ 7 ہزار روپے وظیفہ بھی دیا جائیگا

لاہور(سٹی رپورٹر)اللہ والے فاؤنڈیشن نے یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے 60مستحق طلبہ کے لیے 61 لاکھ 80 ہزار روپے سے زائد کے تعلیمی وظائف منظور کر لیے ہیں۔ ہر منتخب طالب علم کو ماہانہ 7 ہزار روپے وظیفہ بھی دیا جائے گا۔سکالرشپ کے لیے طلبہ کے انٹرویوز 24 ستمبر 2026کو لاہور میں رائیونڈ روڈ پر واقع فاؤنڈیشن کے میگا کچن میں منعقد ہوئے ۔ انتخابی عمل کے دوران امیدواروں کی تعلیمی کارکردگی، مالی حالات اور اہلیت کا جائزہ لیا گیا، جس کے بعد تمام 60 طلبہ کو وظائف کے لیے منتخب کر لیا گیا۔سکالرشپ سلیکشن کمیٹی میں ڈائریکٹر سکالرشپس پروگرام ڈاکٹر خالد منظور بٹ، فاؤنڈیشن کی فنانس سیکریٹری ڈاکٹر شازیہ لون، ماجد مصطفیٰ اور پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندے قاضی محمد علی شامل تھے ۔اللہ والے فاؤنڈیشن کے چیئرمین شاہد لون نے کمیٹی کی جانب سے شفاف اور میرٹ پر مبنی انتخابی عمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیم پر سرمایہ کاری دراصل ملک کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...