لاہور یونیورسٹی ،تحفظ ماحولیات ، موسمیاتی تبدیلی میں معاہدہ

لاہور یونیورسٹی ،تحفظ ماحولیات ، موسمیاتی تبدیلی میں معاہدہ

اشتراک کے بعد پنجاب حکومت اور اکڈیمیا کے درمیان خلا ختم ہو گا :اویس رؤف

لاہور(سٹاف رپورٹر)دی یونیورسٹی آف لاہوراور محکمہ تحفظ ماحولیات اورموسمیاتی تبدیلی پنجاب کے مابین پائیدار ترقی کے لیے سٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ طے پاگیا ۔ اس حوالے سے یونیورسٹی آف لاہور میں تقریب منعقد ہوئی جس میں سیکرٹری تحفظ ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی سلوت سعیدنے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ یونیورسٹی آف لاہور پہنچنے پرعمارہ اویس نے سیکرٹری ماحولیات سلوت سعید کا استقبال کیا ۔ سلوت سعید نے چیئر مین اویس رئوف سے ملاقات کی اور باہمی امور پر گفتگو کی ۔اس موقع پر چیئر مین اویس رئوف نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ اس اشتراک کے بعد پنجاب حکومت اور اکڈیمیا کے درمیان خلا ختم ہو گا اور ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے ۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے سلوت سعید نے کہا کہ اس معاہدے کا مقصد ماحولیاتی تحفظ، پائیدار ترقی، تحقیق، ٹیکنالوجی اور عملی حل کے لیے جامعات، طلبہ، صنعت اور حکومت کے درمیان مؤثر روابط قائم کرنا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...