ٹاؤن پلاننگ :16 روز سے معطل مسماری آپریشنز بحال
لاہور( سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ کے شعبے میں 16 روز سے معطل سیلنگ اور مسماری آپریشنز دوبارہ بحال کر دیے گئے ہیں۔ نئے ایس او پیز کے باعث فیلڈ کارروائیاں روکی گئی تھیں۔
تاہم باڈی کیم اور لائیو مانیٹرنگ کا نظام فعال ہونے سے پہلے ہی معمول کے آپریشنز کا آغاز کر دیا گیا۔نئے طریقہ کار کے تحت ٹاؤن پلاننگ کی کارروائیوں کو جدید نگرانی کے نظام سے منسلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس مقصد کے لیے آپریشنز کے دوران باڈی کیم کے استعمال، لائیو سٹریمنگ اور مانیٹرنگ کا انتظام متعارف کرایا جانا تھا، تاکہ فیلڈ میں ہونے والی کارروائیوں کی نگرانی اور ریکارڈ محفوظ بنایا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments