پنجاب میں سکول ٹیچر انٹرنز کی دوبارہ بھرتی کا فیصلہ
لاہور(خبر نگار)پنجاب میں سکول ٹیچر انٹرنز کی دوبارہ بھرتی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ، پہلے سے تعینات ایس ٹی آئیز کی خدمات جاری رکھنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے موجودہ ایس ٹی آئیز کے ساتھ نئے معاہدے کرنے اور خالی اسامیوں پر نئے انٹرنز کی بھرتی کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔دستاویز کے مطابق موجودہ سکول ٹیچر انٹرنز کی خدمات 24 اگست 2026 سے 31 مئی 2027 تک جاری رہیں گی۔ خالی اسامیوں پر نئے ایس ٹی آئیز کی بھرتی سکول ٹیچر انٹرنز پروگرام 2024 کے تحت کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments