پڈمک : 44 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری

پڈمک : 44 ارب  روپے کے بجٹ کی منظوری

لاہور(سٹاف رپورٹر)چیئرمین پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی شہزاد اعظم خان کی زیرصدارت پیڈمک بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 177واں اجلاس منعقد کیا گیا۔

 بورڈ نے مالی سال2026/27 کے لئے 44 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی ،بورڈ اجلاس میں کمپنی کے 30 جون 2024 تک آڈٹ شدہ اکاؤنٹس کی منظوری دی گئی۔ قائداعظم بزنس پارک میں ٹرانسمیشن لائن کی تنصیب کے لئے لیسکو کو اضافی 63 کروڑ روپے ، وہاڑی میں گرڈ سٹیشن کی تکمیل کے میپکو کو اضافی 59 کروڑ روپے جاری کرنے اور سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں ٹرانسفارمرز کی خریداری کی منظوری دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...