پنجاب میں ترقیاتی اقدامات کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا :ن لیگ

پنجاب میں ترقیاتی اقدامات کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا :ن لیگ

عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبوں پر توجہ دینا خوش آئند :مرزا جاوید

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق ایم پی اے مرزا جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں صوبے میں ترقیاتی سرگرمیاں جاری ہیں اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں،پنجاب میں ترقیاتی اقدامات کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے جبکہ عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبوں پر توجہ دینا خوش آئند ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت صوبے کی ترقی اور عوام کو سہولیات فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ تعلیم، صحت، سڑکوں کی تعمیر و بحالی اور دیگر بنیادی سہولیات کے شعبوں میں بہتری عوام کی اہم ضرورت ہے ۔ ان شعبوں پر توجہ دینے سے شہریوں کے مسائل حل کرنے اور معیارِ زندگی بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے ۔ پنجاب کی ترقی کیلئے موثر منصوبہ بندی، وسائل کا درست استعمال اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ضروری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...