مجلس تحفظ ختم نبوت ٹاؤن شپ کے زیراہتمام سالانہ کانفرنس
ختم نبوت وقانون توہین رسالت سمیت اسلامی دفعات نہیں بدلنے دینگے :مولانا امجدقادیانیوں کی تبلیغ پر پابندی ،انہیں کلیدی عہدوں سے برطرف کیا جائے :مقررین
لاہور(سیاسی نمائندہ)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ٹاؤن شپ کے زیراہتمام سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس آئیڈیل پارک لاہور میں مرکزی ناظم اعلیٰ مولانا عزیز احمدکی صدارت میں ہوئی ۔بڑی تعداد میں شمع ختم نبوت کے پروانوں نے شرکت کی۔ کانفرنس میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل جے یوآئی ، امیر پنجاب مولانا امجد خان، مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے امیر مفتی حسن، مولانا عبدالرحمن، مولانا مفتی رضوان عزیز ،مولانا عبدالنعیم، حافظ ابوبکر مولانا مختار الحق ظفر، امیریونٹ پیر آصف، مولانا مہتاب فاروق، مولانا سمیع اللہ، مولانا طیب عثمانی، مولانا سفیان، قاری حبیب الرحمن، جے یو آئی تحصیل ماڈل ٹاؤن کے امیر مولانا فاضل عثمانی، سیکرٹری جنرل مولانا شفیق بہادر ودیگر نے خطاب کیا۔
مقررین نے کہا امت مسلمہ کا اس پر اجماع ہے کہ ختم نبوت کا منکر دائرہ اسلام سے خارج ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قادیانیوں کی تبلیغی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی جائے قادیانیوں کو امتناع قادیانیت ایکٹ کا پابند بنایا جائے قادیانیوں کو کلیدی عہدوں سے برطرف کیا جائے ۔مولانا امجد خان نے کہا کہ آئین میں موجود اسلامی دفعات کو تبدیل کرنے کیلئے بیرونی طاقتیں مسلسل اپنا دباؤ بڑھارہی ہیں ہم کسی صورت آئین اور قانون میں ختم نبوت و قانون توہین رسالت سمیت اسلامی دفعات کو تبدیل نہیں ہونے دینگے ۔ مولانا رضوان عزیز نے کہا عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہمارے لیے شفاعت پیغمبر کے حصول کا ذریعہ ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments