پیپلز پارٹی کی سانحہ کارساز کے شہداکی یاد میں ریلی

پیپلز پارٹی کی سانحہ کارساز کے شہداکی یاد میں ریلی

اداروں کے استحکام ، غریب عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رہے گی،فیصل میر

لاہور (ہیلتھ رپورٹر )پیپلز پارٹی لاہور کے زیر اہتمام سانحہ کارساز کے شہدا کی یاد میں ریلی نکالی گئی،سینکڑوں جیالوں نے شرکت کی۔ جوہر ٹاؤن میں پارٹی دفتر سے شروع ہونے والی ریلی کینال روڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔ پیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر، ڈاکٹر عائشہ شوکت و دیگر رہنماؤں نے شہداکو خراج عقیدت پیش کیا اور لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا۔ فیصل میر نے کہا 18 اکتوبر 2007 ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ، جب شہید بینظیر بھٹو کے تاریخی استقبال کیلئے آنیوالے پرامن قافلے کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا۔ سانحہ کارساز کے شہدا نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں، شہدا کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے آئین و قانون کی بالادستی، جمہوری اداروں کے استحکام اور غریب عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔  فیصل میر اور مجید غوری اور دیگر قائدین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پارٹی کارکنان جمہوریت کے استحکام کیلئے لاہور کے جیالے آج بھی اپنے شہدا کے خون سے کیے گئے عہد پر قائم ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...