قصور کی ترقی کیلئے تاجر کمیونٹی اتحادو اتفاق اختیار کرے :قیصر شیخ
تاجر رہنما کا قصور چیمبر کا دورہ، نو منتخب عمران شوکت اور کاشف کھوکھر سے ملاقات
قصور(نمائندہ دنیا) تاجر رہنما قیصر ایوب شیخ نے چودھری زبیر ایڈووکیٹ کے ہمراہ قصور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نو منتخب صدر چودھری عمران شوکت اور فائونڈرز قصور چیمبر آف کامرس کے رہنما کاشف کھوکھر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر قیصر ایوب شیخ نے عمران شوکت کو صدر قصور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی، جبکہ کاشف کھوکھر کی چیمبر اور کاروباری برادری کیلئے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔اس موقع پر تاجر رہنما قیصر ایوب شیخ نے کہا کہ عمران شوکت کا صدر منتخب ہونا ان کیلئے اہم ذمہ داری ہے ۔ امید ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں، تجربے اور قائدانہ کردار کو بروئے کار لاتے ہوئے قصور کی کاروباری برادری کے مسائل کے حل، تاجروں کے حقوق کے تحفظ اور صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے موثر کردار ادا کریں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments