معاشی استحکام کیلئے حکومت ، نجی شعبہ کا کردار اہم:ذیشان پرویز

معاشی استحکام کیلئے حکومت ، نجی شعبہ کا کردار اہم:ذیشان پرویز

سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر ہی ملک کو ترقی کی راہ پر آگے بڑھایا جاسکتا ہے

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مرکزی انجمن تاجران کے صدر و امیدوار پی پی 141میاں ذیشان پرویز نے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط اور خوشحال بنانے کیلئے حکومت، نجی شعبے ، صنعت کاروں، تاجروں، کسانوں اور عوام کو مشترکہ طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر قومی ترقی کے اہداف پر توجہ دینے اور معاشی پالیسیوں میں تسلسل برقرار رکھنے سے ملک کو ترقی کی راہ پر آگے بڑھایا جاسکتا ہے ۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں عوامی خدمت، معاشی استحکام اور ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھے گا اور ان اقدامات کے ذریعے عوام کو ریلیف فراہم کرنے، روزگار کے مواقع بڑھانے اور پاکستان کو مستحکم و خوشحال بنانے کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ میاں ذیشان پرویز نے کہاکہ وفاقی اور پنجاب حکومت کے درمیان بہتر رابطہ کاری اور مشترکہ حکمت عملی سے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کی جارہی ہے تاکہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے وسائل کا زیادہ مؤثر استعمال ممکن بنایا جاسکے ۔ حکومتوں کی اصل کامیابی عوام کے اعتماد، بنیادی سہولیات کی فراہمی، مہنگائی کے اثرات میں کمی اور عام آدمی کیلئے آسانیاں پیدا کرنے سے وابستہ ہوتی ہے ، اس لیے عوامی فلاح کے منصوبوں کی بروقت تکمیل، میرٹ، شفافیت اور جواب دہی کو ہر سطح پر ترجیح دی جارہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...