بریسٹ کینسرسے آگاہی، ہیمل پنکٹومیرا تھن 31اکتوبر کوہوگی

 بریسٹ کینسرسے آگاہی، ہیمل پنکٹومیرا تھن 31اکتوبر کوہوگی

باغ ِجناح میں سپورٹس اِن پاکستان کے سالانہ ایونٹ میں مختلف سرگرمیاں ہونگی

لاہور(این این آئی)بریسٹ کینسرسے سے آگاہی، بروقت تشخیص کی اہمیت اجاگر کرنے اور اس مرض سے صحتیاب ہونے والی خواتین کی حوصلہ افزائی کیلئے سپورٹس اِن پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ ہیمل پنکٹوبر 2026میرا تھن ریس 31 اکتوبر کو باغ جناح میں ہوگی۔منتظمین کے مطابق اس مہم میں بڑی تعداد میں افراد کی شرکت متوقع ہے جسکا مقصد چھاتی کے سرطان سے متعلق عوامی آگاہی کو فروغ دینا، اس مرض کا مقابلہ کرنیوالی خواتین کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا اور اسکے باعث زندگی کی بازی ہارنے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے ۔شرکا کیلئے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائیگا جن میں 20کلومیٹر سائیکلنگ، 10کلومیٹر دوڑ، 5کلومیٹر دوڑ یا واک اور ڈسٹنس سیریز کیلئے 30کلومیٹر کا چیلنج شامل ہے۔

منتظمین کے مطابق 5 کلومیٹر دوڑ اور واک میں ہر عمر اور جسمانی استعداد کے افراد شرکت کر سکیں گے جبکہ 20 کلومیٹر سائیکلنگ اور 10 کلومیٹر دوڑ فٹنس کے شوقین افراد کیلئے ترتیب دی گئی ہیں۔ 30کلومیٹر کا چیلنج ڈسٹنس سیریز کے شرکا کیلئے مختص ہوگا۔ایونٹ میں شرکت کرنیوالوں کو ٹی شرٹ اور مقابلہ مکمل کرنے پر میڈل بھی دیا جائے گا۔ تقریب کا آغاز صبح 6 بج کر 30 منٹ پر ہوگا، شرکا کو صبح 6 بجے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہا ہیمل پنکٹوبر محض ایک تقریب نہیں بلکہ چھاتی کے سرطان کیخلاف آگاہی اور اجتماعی جدوجہد کی تحریک ہے ، جسکے ذریعے بروقت تشخیص کی اہمیت اجاگر کرنے اور عوام کو متاثرہ خواتین کی حوصلہ افزائی اور انسانی زندگیوں کے تحفظ کیلئے متحرک کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...