سستی کتب فراہمی سے مطالعے کو فروغ ملے گا : وی سی
لاہور(این این آئی)پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام پاکستان کے سب سے بڑے کامیاب کتاب میلے کے انعقاد پر وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ دولاکھ سے زائد کتب کی فروخت کتابوں سے محبت کا ثبوت ہے۔
اے آئی کے دور میں سستی کتب کی فراہمی سے مطالعے کی عادت کو فروغ ملے گا۔ کتاب علم کا منبع ہے، کتاب کی اہمیت کبھی بھی ختم نہیں ہو سکتی۔ کتاب کلچر کے فروغ کیلئے ایسی سرگرمیاں لازمی ہیں، مناسب قیمت نوجوانوں اور کتابوں میں تعلق استوار کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments