متحدہ طلبہ محاذ پاکستان کے زیرِ اہتمام حقوقِ طلبہ کانفرنس

 متحدہ طلبہ محاذ پاکستان کے زیرِ اہتمام حقوقِ طلبہ کانفرنس

وسیم حیدر ودیگرقائدین کاطلبہ کے مسائل حل کیلئے مشترکہ جدوجہد کا اعلان

لاہور(خبر نگار)متحدہ طلبہ محاذ پاکستان کے زیرِ اہتمام اسلامی جمعیت طلبہ کی میزبانی میں مرکزی سیکرٹریٹ جمعیت اچھرہ لاہور میں حقوقِ طلبہ کانفرنس ہوئی ، صدارت مرکزی صدر متحدہ طلبہ محاذ رانا عثمان نے کی۔ مختلف طلبہ تنظیموں کے قائدین اور ذمہ داران نے شرکت کی۔ طلبہ کے مسائل اور طلبہ یونینز بحالی کیلئے ملک گیر تحریک پر مشاورت کی گئی۔ قائدین نے طلبہ یونینز بحالی بحالی سمیت طلبہ کے مسائل حل کیلئے مشترکہ جدوجہد کا اعلان کیا۔ ناظمِ اعلیٰ جمعیت وسیم حیدر، جنرل سیکرٹری ایم ایس ایف یاسر عباسی، انجمن طلبہ اسلام شمالی پنجاب کے ناظم احسن کبیر، نائب صدر آئی ایس اوحیدر ثقفی، ترجمان ایم ایس ایل حبیب انور، سیکرٹری جنرل مصطفوی سٹوڈنٹس فیڈریشن اسامہ مشتاق، ڈپٹی سیکرٹری جنرل آئی ایس ایف حاشر منہاس ،آرگنائزر نیشنل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن بلال لاشاری ودیگر شریک ہوئے۔

وسیم حیدر نے دیگر قائدین کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا وفاقی حکومت طلبہ کے مسائل کو سنجیدہ لے اور تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرے ۔ حکومت اس دن سے ڈرے جب طلبہ اپنے حقوق کیلئے اسلام آباد کا رخ کرینگے ۔ طلبہ یونینز بحال کی جائیں اور بڑی جامعات میں بطور پائلٹ پراجیکٹ طلبہ یونینز الیکشن کرانے کیلئے مشترکہ کوششیں کی جائیں۔انہوں نے ایچ ای سی کا بجٹ 300 فیصد بڑھانے کا مطالبہ کرتے کہا اعلیٰ تعلیم کے شعبے کو درپیش مسائل حل کیلئے مؤثر اقدامات کئے جائیں۔قائدین نے کہا تعلیم کو تجارت کا ذریعہ بنانے سے طلبہ کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ حکومت اور متعلقہ ادارے طلبہ کے مسائل حل کیلئے فوری مؤثر اقدامات کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...