قصور:نہر سے نامعلوم 40سالہ شخص کی لاش برآمد
قصور(نمائندہ دنیا) قصور کے نواح پرناواں بائی پاس کے قریب نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمدکرلی گئی۔
پرناواں بائی پاس کے قریب سے گزرنے والی نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہونے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے لاش کو نہر سے باہر نکال لیا۔ریسکیو اہلکاروں نے لاش مقامی پولیس کے حوالے کر دی۔ پولیس کے مطابق متوفی کی عمر تقریباً 40 سال بتائی جاتی ہے ، تاہم تاحال اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments