ڈولفن سکواڈ نے سنگین مقدمات میں ملوث5ملزم پکڑلئے

ڈولفن سکواڈ نے سنگین مقدمات  میں ملوث5ملزم پکڑلئے

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے سنگین مقدمات میں ملوث5عادی ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

 اہلکاروں نے داتا دربار، سیکرٹریٹ اور سوڈیوال کے علاقوں سے مشکوک ملزموں کو حراست میں لیا جنکا ای پولیس ایپ کے ذریعے ریکارڈ چیک کیا گیا تو ان کیخلاف چوری، ڈکیتی اور جھپٹا مارنے سمیت درجنوں سنگین مقدمات درج ہونے کا انکشاف ہوا۔گرفتار ملزموں میں نعیم کیخلاف43، اظہر کیخلاف 18، عدنان کیخلاف 14 جبکہ کالا اور حیدر کیخلاف 13، 13 مقدمات درج نکلے ۔ ملزموں کو مزید قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ تھانوں میں منتقل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...