ڈینگی کی خلاف ورزیوں پر جرمانے قانون سازی ہوگی:صوبائی وزیر

 ڈینگی کی خلاف ورزیوں پر جرمانے  قانون سازی ہوگی:صوبائی وزیر

لاہور( کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ ڈینگی سے متعلق خلاف ورزیوں پر ایف آئی آر کی بجائے مرحلہ وار جرمانوں کا نظام متعارف کرانے کیلئے قانون سازی کی جائیگی۔وہ لاہور چیمبر آف کامرس کے دورے پر خطاب کر رہے تھے ۔

 اس موقع پر صدر لاہور چیمبر علی حسام اصغر، سینئر نائب صدر عثمان غنی اور نائب صدر چودھری خادم نے بھی اظہار خیال کیا۔ خواجہ عمران نذیر نے نومنتخب عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے کاروباری برادری پر زور دیا کہ وہ اختلافات بھلا کر معاشی ترقی کیلئے ملکر کام کرے ۔وزیر صحت نے اعلان کیا کہ کلینک آن ویلز پروگرام کو لاہور کی مارکیٹوں تک وسعت دی جائیگی تاکہ تاجروں، کارکنوں اور ملازمین کو طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے لاہور چیمبر میں ماہانہ بنیادوں پر موبائل فیلڈ ہسپتال قائم کرنے کی پیشکش بھی کی ۔انہوں نے سرکاری محکموں کو سامان اور خدمات فراہم کرنیوالے تاجروں کے واجب الادا بقایاجات کا معاملہ بھی متعلقہ حکام کے سامنے اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...