سی بی ڈی واک کے قریب روٹ 47پر پٹرول پمپ فعال
لاہور کاجدید منصوبہ سی بی ڈی واک نئے کاروباری مواقع پیدا کریگا:عمران امین
لاہور (سٹاف رپورٹر)پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی جسے سی بی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے لاہور کی شہری اور تجارتی ترقی کے عمل کو تیز رفتاری سے آگے بڑھا رہی ہے ۔ سی بی ڈی واک، روٹ 47 اور سی بی ڈی لیک پر جاری اہم پیشرفت اتھارٹی کے مربوط ترقیاتی وژن کی عکاس ہے ۔سی بی ڈی واک کے تمام کمرشل یونٹس کی بیرونی ایلیویشن کا کام مکمل کر لیا گیا، جسکے بعد منصوبہ جلدفعال ہونے کے قریب پہنچ گیا۔ جدید طرز پر تعمیر اس منصوبہ سے لاہور میں کاروباری سرگرمیوں کے نئے مواقع میسر آئینگے ۔سی بی ڈی واک 32 کمرشل یونٹس پر مشتمل ہے جن میں سے ہر یونٹ چار مرلے رقبے پر محیط ہے ۔ ان یونٹس میں بیسمنٹ، گراؤنڈ فلور، دو اضافی منزلیں اور روف ٹاپ سپیس شامل ہیں۔ دوسری جانب سی بی ڈی روٹ 47 پر پہلا پٹرول پمپ جو سی بی ڈی واک کے قریب ہے ، فعال ہو چکا ہے ۔ اس سہولت سے روٹ 47 پر سفر کرنیوالوں کو اہم سہولت ملے گی ۔سی ای او سی بی ڈی عمران امین کاکہناہے کہ اتھارٹی لاہور کو جدید تجارتی مراکز، بہتر شہری انفراسٹرکچر اور پائیدار ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے جدید شہر بنانے کیلئے پُرعزم ہے ۔ سی بی ڈی واک شعبہ ریٹیل اور فائن ڈائننگ میں نئے کاروباری مواقع پیدا کرے گا، جبکہ روٹ 47 پر پہلے پٹرول پمپ کی فعالیت سے شہریوں کو سفری سہولیات میں مزید آسانی حاصل ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments