یونیک گروپ کی یومِ اقبال تقریب ،طلبہ کا خراج ِعقیدت

یونیک گروپ کی یومِ اقبال تقریب ،طلبہ کا خراج ِعقیدت

افکارِ اقبال کی روشنی میں ملکی ترقی کاعہدکریں:پروفیسر عبدالمنان ودیگرکاخطاب

 لاہور(سٹاف رپورٹر)یونیک گروپ آف انسٹیٹیوشنز مہران بلاک کیمپس کے زیر اہتمام ڈاکٹر علامہ اقبالؒ کے یومِ ولادت کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد ۔صدارت چیئرمین یونیک گروپ پروفیسر عبدالمنان خرم نے کی ، مہمانِ خصوصی صوبائی وزیرِ صحت خواجہ عمران نذیر سمیت نامور اقبال سکالر ڈاکٹر وحید الزماں، سینرصحافی سلمان غنی اور ینگ اقبال سکالر زید حسین نے بطور مہمانانِ گرامی شرکت کی۔ کیمپس کے ننھے طلبہ نے اقبال کی شاعری پر مبنی خوبصورت ٹیبلو، کلامِ اقبال اور شاعرِ مشرق کی شخصیت پر تقاریر کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا۔ خواجہ عمران نذیر نے خطا ب میں کہا آج ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہوگا کہ ہم افکارِ اقبال کی روشنی میں متحد قوم بن کر پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔پروفیسر عبدالمنان خرم نے خطاب میں کہا فکرِ اقبال کی روشنی میں نئی نسل کی تعلیم و تربیت اور کردار سازی کے ذریعے ہی پاکستان کے مستقبل کو کامیاب بنایا جا سکتا ہے اور اس ضمن میں اساتذہ کو ہرممکن کرداراداکرناچاہئے ۔ ڈاکٹر وحید الزماں، سلمان غنی ، زید حسین اورپرنسپل مہران بلاک کیمپس پروفیسر ذیشان قادر نے بھی فکرِ اقبال کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔تقریب میں وائس چیئرمین یونیک گروپ و پروجیکٹ ڈائریکٹر مہران بلاک کیمپس عفیف اشرف صدیقی،ریکٹر یونیک گروپ پروفیسر امجد خان، ڈائریکٹر پروفیسر عبداللہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر پروفیسر وسیم انور چودھری سمیت اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...