خواتین پر تشدد اور لڑکی سے زیادتی کی کوشش پر 3ملزم گرفتار

خواتین پر تشدد اور لڑکی سے  زیادتی کی کوشش پر 3ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس نے خواتین پر تشدد اور لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالے 3ملزموں کوگرفتار کر لیا۔

 ترجمان پولیس کے مطابق شادباغ کے علاقے سے ملزم الماس کو گھریلو ناچاقی پر بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے اور ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے بیٹوں کے سامنے بیوی پر تشدد کیا۔ دوسری کارروائی میں شادباغ پولیس نے خاتون کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ایک اور ملزم شہباز کو گرفتار کر لیا۔ مصری شاہ کے علاقے میں 13سالہ لڑکی سے فحش حرکات اور زیادتی کی کوشش کے الزام میں مرکزی ملزم ایان کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اپنے کزنوں کے ہمراہ لڑکی کو ورغلا کر سامنے والے گھر میں لے گیا تھا۔ اطلاع پر مصری شاہ پولیس نے فوری کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...