بھرتیوں کے دوران فزیکل ٹیسٹ میں جعلسازی ناکام، دو افراد گرفتار
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی لاہور زون نے بھرتیوں کے دوران فزیکل ٹیسٹ میں جعلسازی کی کوشش ناکام بناکر دو افراد کو گرفتار کر لیا۔
راشد اور وارث کو ایلیٹ ٹریننگ سینٹر سے حراست میں لیا گیا، جہاں وہ اصل امیدواروں کی جگہ دوڑ میں حصہ لے رہے تھے ۔ دونوں کیخلاف تھانہ ہیئر لاہور میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاہور زون عاطف امیر کاکہناہے کہ بھرتیوں کا عمل میرٹ پرجاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments