ڈی آئی جی کا اردل روم ، 24اہلکاروں کی اپیلوں پر فیصلے

 ڈی آئی جی کا اردل روم ، 24اہلکاروں کی اپیلوں پر فیصلے

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ہفتہ وار اردل روم کا انعقاد کیا جس میں 28 پولیس افسر و اہلکار پیش ہوئے ۔

 ڈی آئی جی آپریشنز نے 24 اہلکاروں کی اپیلوں پر فیصلے سنائے جبکہ 4اہلکاروں کی اپیلوں پر ری انکوائری اور انڈر ڈسکشن کے احکامات جاری کیے ۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ اختیارات سے تجاوز کرنیوالے عوام اور پولیس فورس دونوں کے دشمن ہیں۔ محکمہ پولیس میں کام چوری اور بدعنوانی میں ملوث اہلکاروں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کرنیوالوں کا کڑا احتساب ہوگا۔جبکہ ایمانداری، فرض شناسی کے ساتھ فرائض انجام دینے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...