پنجاب میں پانچویں جماعت کا بورڈ امتحان لینے کا فیصلہ موخر
پانچویں کے طلبہ کا اس سال پیکٹا اسیسمنٹ لے گا، اگلے برس باقاعدہ امتحان ہوگا
لاہور(خبر نگار )پنجاب میں پانچویں جماعت کا بورڈ امتحان لینے کا فیصلہ موخر کردیا گیا۔ پانچویں جماعت کے طلبہ کا اس سال پیکٹا اسیسمنٹ لے گاجبکہ اگلے سال باقاعدہ امتحان ہوگا۔ پانچویں جماعت کے طلبہ کو رواں سال بورڈ امتحان نہیں دینا ہوگا۔ طلبہ پر امتحانی دباؤ کم رکھنے کیلئے مرحلہ وار امتحانی نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ پانچویں جماعت کی اسیسمنٹ شفاف اور منصفانہ طریقے سے لی جائے گی، آٹھویں جماعت کے 4 بڑے مضامین کا امتحان سابقہ طریقہ کار کے مطابق ہوگا۔رانا سکندر حیات نے کہا کہ آٹھویں جماعت کے امتحانات خصوصی ای شیٹس پر لیے جائینگے ، آٹھویں کلاس کے پرچوں کی آن سکرین مارکنگ یقینی بنائی جائیگی اور امتحانات میں 4اہم مضامین شامل ہونگے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments